Friday, July 5, 2024
ہومپاکستانچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ،4نام مانگ لئے

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ،4نام مانگ لئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چودھری نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھ دیا، خط میں حکومت نے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں، باہمی رضامندی سے دیئے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا تقرر کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔