Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان نے عمرایوب کا استعفی مسترد کر دیا، ملاقات کیلئے طلب

عمران خان نے عمرایوب کا استعفی مسترد کر دیا، ملاقات کیلئے طلب

راولپنڈی(سب نیوز ) بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب کا استعفی مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کی توثیق کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمرایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔