Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناوگرا کی پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنیکی تجویز

اوگرا کی پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنیکی تجویز

اسلام آباد ،16فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیارکی ہے اورپیٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔اوگرا سمری میں ڈیزل بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے ہے اور ڈیزل پر موجودہ لیوی 22روپے11 پیسے فی لیٹر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔