اسلام آباد (نیوزڈیسک) نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے میٹرک اور ایف ایس سی کے طالب علموں کے لیے سمر سکول کا آغاز کر دیا گیا۔ سمر سکول میں پندرہ سے بیس سال کے طالب علم کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر سمر سکول احمد موسی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورس میں کیریئر کونسلنگ سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی آگاہی کے ساتھ ساتھ بیشتر مطالعاتی دورے بھی شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سمر کیمپ میں پاکستان بھر سے طالب علم داخلہ لے سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالب علم ٹیلنٹ سے مالا مال ہیں طالب علموں کی وقت پہ کیریئر کونسلنگ موجودہ جدید دور کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر نسٹ سمر سکول کے ڈائریکٹر احمد موسی نے یہ بھی بتایا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں طالب علموں کے لئے بنیادی تعلیم کے بعد کیریئر کونسلنگ کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے تاکہ طالبعلم کی خواہش اور رجحانات کو دیکھتے ہوئے ان کو باقاعدہ آگاہ کیا جاسکے تاکہ وہ اپنے ملک کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکے۔
نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے میٹرک اور ایف ایس سی کے طالب علموں کے لیے سمر سکول کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔