لاہور ،ڈی جی پبلک ریلیشنز پنجاب ندا اظہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، ایڈیشنل ڈی جی روبینہ افضل کو ڈی جی پی آر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈی جی پبلک ریلیشنز پنجاب ندا اظہر کو عہدے سے ہٹا دیا، ندا اظہر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی روبینہ افضل کو تین ماہ کیلئے ڈی جی پی آر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔
ڈی جی پبلک ریلیشنز پنجاب ندا اظہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔