راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکے والی خواتین کا تعلق ان کی ہی جماعت سے ہے۔
اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پرعلیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پرانڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔