اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب کر دی ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ نئی لائٹس سرینگر ہائی وے، فیض آباد سے شاہ فیصل مسجد، اور مارگلہ روڈ ایف 5 سے ایف 11 تک نصب کر دی گئی ہیں، باقی لائٹس رواں ماہ کے اندر مکمل کر دئے جائیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارکوں اور مصروف شاہراہوں پر انسٹالیشن فوری مکمل کی جائے، خاص طور پر ایف 9 پارک اور دیگر سبزہ زاروں میں پولز اور لائٹس کی تنصیب کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تاکہ شہری فوری طور پر سہولت حاصل کر سکیں۔
اجلاس میں دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں شاہین چوک انڈرپاس، ٹی چوک راول فلائی اوور کی لائٹنگ، اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک مسائل کے مستقل حل شامل ہیں۔
سی ڈی اے نرسری کو گارڈینیا ہب میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی، جہاں گرین ہاؤسز اور فلاور شاپس قائم ہوں گی، جبکہ سفارتی کمیونٹی کے لیے درخت لگانے کا خصوصی حصہ بھی مختص کیا جائے گا۔
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے تاکہ اسلام آباد مزید محفوظ اور خوشنما بن سکے۔
سی ڈی اے کا اقدام، اسلام آباد میں 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔