Friday, September 5, 2025
ہومدنیاچین دنیا کو مزید مثبت توانائی فراہم کرنے کے لئے ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر

چین دنیا کو مزید مثبت توانائی فراہم کرنے کے لئے ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر


بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں موجود ویتنام کے صدر لونگ کونگ نے ملاقات کی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین ویتنام کی اپنے قومی حالات کے مطابق سوشلسٹ راستے پر گامزن رہنے اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی 14 ویں قومی کانگریس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے ۔

یکطرفہ پن اور بالادستی کا سامنا کرتے ہوئے، زیادہ سے زیادہ ممالک نے محسوس کیا ہے کہ مصالحت اور رعایت سے راستہ نہیں نکلتا، صرف اتحاد اور خود مضبوطی ہی امید کی کرن ہے ۔ چین گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دنیا کو مزید مثبت توانائی فراہم کرنے کے لئے ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ لونگ کونگ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ویتنام کے لئے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں اور ویتنام کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہیں۔

عالمی صورتحال میں تبدیلیوں کے پیش نظر ویتنام ثابت قدمی سے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دےگا اور چین کے ساتھ اتحاد سے ایک دوسرے کی حمایت کرنے، دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے،اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کرنےکے لئے تیار ہے تاکہ اقوام متحدہ کے وقار اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کا تحفظ کیا جائے اور عالمی گورننس سسٹم میں اصلاحات اور بہتری کو فروغ د یا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔