Friday, September 5, 2025
ہومدنیاچین سلوواکیہ کی چین دوست پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، چینی صدر

چین سلوواکیہ کی چین دوست پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، چینی صدر


بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شریک سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے ملاقات کی ۔

جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین سلوواکیہ کی چین دوست پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور سلوواکیہ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے، ثقافتی و افرادی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید ثمرات لائے جا سکیں۔ امید ہے کہ سلوواکیہ چین۔ یورپی یونین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار جاری رکھے گا۔

فیکو نے کہا کہ چین نے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح اور عالمی امن کے تحفظ میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ سلوواکیہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
سلوواکیہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے بنیادی اصولوں کی حمایت کرتا ہے اور عالمی گورننس سسٹم میں اصلاحات اور بہتری کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔