راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں 10 بجے ہوگی، سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا، پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔