Friday, September 5, 2025
ہومتازہ ترینسستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا


اسلام آباد:سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا جب کہ صوبائی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔


رپورٹ کے مطابق سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھنے سے روکنے اور مسلسل سپلائی برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے آٹا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت پنجاب نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کو فیڈ ملوں میں استعمال کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


روٹی کے نرخ 14 روپے اور آٹے کے تھیلے کا نرخ 1800 سے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔