Tuesday, September 2, 2025
ہومبریکنگ نیوزغزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز

غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز

اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔

حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔

قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہیں۔

غزہ میں بدترین قحط کی صورتحال برقرار ہے، خوراک کی شدید کمی کے باعث مزید 9 فلسطینی دم توڑ گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں لیکن اسرائیلی فوج ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔