Tuesday, September 2, 2025
ہومبریکنگ نیوزدریائے راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

دریائے راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

لاہور (آئی پی ایس) پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےچناب میں تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی پر اونچےدرجےکاسیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزارکیوسک ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے ریلیف کمشنر کا بتانا ہے 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ تربیلاڈیم 100 فیصد اور منگلاڈیم 83 فیصد بھرچکاہے، تربیلا ڈیم کا لیول 1549.78 فٹ جب کہ منگلاڈیم 1226.50 فٹ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔