بیجنگ :
متعدد عالمی سیاست دانوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا ہے کہ تمام ممالک کو تاریخ کو یاد رکھتے ہوئے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا تحفظ کرنا ہوگا اورمل کر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ درحقیقت جاپان کی چین پر بڑے پیمانے پر جارحیت دوسری جنگ عظیم کا حقیقی آغاز تھا۔ یہ تسلیم کیا جانا چاہئے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی طویل مدتی مزاحمت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور جاپان کو کمزور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور یہ بالآخر دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپان کی شکست کا
سبب بنا ہے۔چین کی قربانیاں چین سمیت اتحادیوں کی فتح کی کلید تھیں ۔
متعدد سیاست دانوں نے نشاندہی کی کہ تاریخ کے اسباق دنیا کو متنبہ کرتے ہیں کہ صرف ماضی کو یاد کرکے ہی ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور مشترکہ طور پر مشکل سے حاصل کردہ امن کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے کہا کہ صرف تاریخ کو یاد کرکے ہی المیہ سے بچا جا سکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یرمیک بایوف نے کہا کہ تمام رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ہمیں مستقبل کی تخلیق کے لیے تاریخ کو یاد رکھنا ہوگا اور تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا۔ بین الاقوامی برادری تاریخ یاد کرنے کے لئے چینی عوام کے طرز عمل کو سراہتی ہے اورسمجھتی ہے کہ یہ تمام ممالک کے لئے ایک مثال ہے۔
فجی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گیٹوکو نے کہا کہ انہیں تاریخ کا گہرا شغف ہے اور دوسری جنگ عظیم کے دوران شنگھائی میں ہونے والے قتل عام نے چینی عوام کو شدید مصائب سے دوچار کیا تھا ۔ کولمبیا کے صدر پیٹرو نے کہا کہ یہ تاریخ چینی قوم کے آہنی عزم کو ظاہر کرتی ہے، جو نہ صرف کسی قوم کی تقدیر کو تبدیل کرتی ہے بلکہ پوری انسانیت کی ترقی کی علامت بھی ہے۔ سینیگال کے وزیر اعظم سونکو کا ماننا ہے کہ چینی عوام تاریخ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، جو اس بات کو یقینی بنانے کی بنیاد ہے کہ مشعل نسل در نسل منتقل ہو، اور یہ اپنی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لئے چینی عوام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔