اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے آرمینیا اور سے تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفتر نے بتایاکہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے آرمینیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معاملات حل ہوچکیہیں، جب ان کے آپس میں معاملات درست ہوچکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے؟۔خیال رہے کہ پاکستان نے آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس ملک سے کوئی سفارتی تعلقات ہیں۔
گزشتہ دنوں وائٹ ہاوس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے اس پر گواہ کے طور پر دستخط کیے جس کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا نے مکمل جنگ بندی کا معاہدہ ہوا۔
اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔