انقرہ (سب نیوز)ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غزہ کی صورتحال پر ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی میں ملوث ہے۔وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ ترکیہ کا کوئی تجارتی جہاز اسرائیلی بندرگاہوں کا رخ نہیں کرے گا۔ ترکیہ کی فضائی حدود بھی اسرائیلی طیاروں کیلئے بند ہونگی۔
ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اسرائیل کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے دکھایا ہے کہ وہ ایک مستحکم، مضبوط اور متحد شام نہیں چاہتا ہم شام کی قدیم، قیمتی برادریوں کو اس مسخ شدہ مقصد کے لیے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان، فضائی حدود بھی اسرائیلی طیاروں کیلئے بند ہونگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔