Wednesday, September 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیلابی صورتحال پراعلی سطح اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلی،متعلقہ اداروں کےسربراہان شریک ہوں گے،وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیاجائےگا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا آبی ذخائرکی تعمیر اورپانی کے بہترانتظام کیلئےحکمت عملی بنائی جا رہی ہے،آبی ذخائر مشاورت اورتمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سےبنائےجائیں گے،موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے،مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید کہاصوبوں اور وفاق نےمل کرموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے،یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کومل کر کام کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔