Monday, September 1, 2025
ہومکھیلدبئی میں آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے، چار ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی

دبئی میں آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے، چار ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی


دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے اپنی اپنی فتوحات درج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے ڈیزرٹ وائپرز کو 6 رنز سے شکست دی۔ محمد افتاب عالم اور زاہد علی نے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اویس احمد اور سانجے پاہل نے شاندار بولنگ کی۔ تنیش سوری کی نصف سنچری کے باوجود وائپرز ہدف حاصل نہ کر سکے۔ دوسرے میچ میں ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ نے دبئی کیپیٹلز ڈویلپمنٹ کو 42 رنز سے ہرایا۔

وریتیا اروند اور لوپریت سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچایا، جبکہ محمد محسن اور فراز الدین نے بولنگ میں کامیابیاں سمیٹیں۔ ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 3 وکٹوں سے مات دی۔ رئیس احمد کی دھواں دھار اننگز کے باوجود آخری اوورز میں سانجے پاہل کی جارحانہ بلے بازی نے وائپرز کو فتح دلائی۔ ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ نے ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ کو 73 رنز سے شکست دی۔ سگر کلیان اور رونک پینولی نے بیٹنگ میں شاندار آغاز فراہم کیا، جبکہ اویسد امین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔