Friday, September 5, 2025
ہومکامرسچین اور ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

چین اور ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم کے اقتصادی و تجارتی تعاون پر خصوصی پریس بریفنگ میں چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ نمائندے نے بتایا کہ چین نے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے کے بعد، عالمی تجارت میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کی حمایت کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر ایک مضبوط آواز بلند کی ہے۔

رواں سال اپریل میں، ایس سی او نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کثیر جہتی تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے اور تجارتی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے، نیز کھلی، جامع، پائیدار، مستحکم، متنوع اور قابل اعتماد عالمی سپلائی چین کی حمایت پر زور دیا۔

بریفنگ میں متعلقہ نمائندے نے بتایا کہ چین اور ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ 2024 میں چین اور دیگر رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 512.4 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔