Friday, September 5, 2025
ہومتازہ ترینگیس بلوں کی مد میں صنعتی شعبے سے 50ارب روپے کی وصولی سنجیدہ معاملہ ہے، عاطف اکرام شیخ

گیس بلوں کی مد میں صنعتی شعبے سے 50ارب روپے کی وصولی سنجیدہ معاملہ ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (سب نیوز)چیئر مین اوگرا مسرور احمد خان کا ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد کا دورہ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات،انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی ،ممبران اوگرا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ،صدر ایف پی سی سی آئی نے چیئر مین اوگرا کو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ گیس بلوں کی مد میں 50 ارب روپے کی وصولی انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ،ایس این جی پی ایل نے اربوں روپے کے بل صنعتی شعبے پر واجب الادا بلوں کی صورت میں ڈالے ہیں ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے انڈسٹری کو بحال کرنے کیلئے درست سمت میں اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پرچیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کے مسائل کے حل کیلے بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کا کردار انتہائی اہم ہے، اوگرا بطور ریگولیٹر تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہا ہے، اوگرا نے صنعتی اور گھریلو صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، صارفین کے اوپر اضافی بوجھ کو ختم کرنے کیلئے اوگرا نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔