Wednesday, September 3, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا الرٹ جاری

اسلام آباد میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا الرٹ جاری

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے الرٹ جاری کردیا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں ڈینگی وائرس کے 122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی مریضوں کی اکثریت نے حالیہ دنوں مری کا سفر کیا تھا۔ حالیہ بارشوں کے باعث پانی جمع ہونے سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ گملوں، ٹینکیوں اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاو کیلئے مچھردانی اور مچھر بھگانے والا لوشن استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔