Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانشہر اقتدار سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3ریکارڈ

شہر اقتدار سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3ریکارڈ

اسلام آباد(سب نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا، اور گہرائی 110 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے بونیر، سوات، چترال، صوابی، اسلام آباد دیگر قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جہاں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بونیر نے بتایا کہ تاحال کسی ایمرجنسی کال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ سانحے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔متاثرہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے بعد زلزلے کے جھٹکوں نے مقامی آبادی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔