Monday, September 1, 2025
ہوماسلام آبادوفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا،پری میڈیکل میں طالبات اور پری انجینئرنگ میں طلبا سرفہرست

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا،پری میڈیکل میں طالبات اور پری انجینئرنگ میں طلبا سرفہرست

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا۔پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبر کے ساتھ اے پی ایس راولپنڈی کی علینہ طارق نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن دی اسکالر سائنس کالج کی وردہ سرفراز نے 1070 نمبر کے ساتھ حاصل کی، تیسری پوزیشن اے پی ایس گوجرانوالہ اور رسول ڈی کی دو طالبات عروہ ملک اور مناہل مرتضی نے حاصل کی۔
پری انجینئرنگ میں دی اسکالر سائنس کالج کے مزمل ساجد نے 1063 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، کپس کالج کے محمد سمیع نے 1059 نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ نعیم نے 1054 نمبر لیکر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ جاری نتائج کے مطابق گیارہویں کے سالانہ امتحان میں کل 97928 بچوں نے حصہ لیا جن میں سے 60794 امیدوار پاس قرار پائے، بارہویں کے امتحانات میں کل 96521 امیدواران نے حصہ لیا جن میں سے 79881 امیدواران پاس قرار پائے، پاس طلبا کی شرح 83.19 رہی۔ طلبا کی کامیابی کا تناسب 75.85 اور طالبات کی 88.91 فیصد رہا، پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 94.04 جبکہ پری انجینئرنگ میں 88.89 فیصد رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔