دبئی، اڈانی سپورٹس لائن کی ملکیت والی فرنچائز گلف جائنٹس نے آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے سیزن اور لیگ کی تاریخ کی پہلی نیلامی سے قبل اپنے کوچنگ پینل کا اعلان کردیا ہے۔ نیا سیٹ اپ ٹائٹل کے حصول کے لیے فرنچائز کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انگلینڈ کے سابق بلے باز جوناتھن ٹراٹ ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ بطور کھلاڑی ٹراٹ نے ٹیسٹ میں3ہزار835اور ون ڈے میں دو ہزار819 رنز بنائے جبکہ کوچنگ کیریئر میں انہوں نے افغانستان کو ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2024 کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے عظیم فاسٹ بولر شین بونڈ بولنگ کوچ کے طور پر شامل ہوئے ہیں،
جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر 259 وکٹیں حاصل کیں اور کوچنگ میں بھی ایک دہائی سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس بلے باز اینڈریو پٹک بیٹنگ کوچ ہوں گے، جبکہ انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیمی ٹراٹن فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ فٹنس ماہر نک لی بطور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ٹراٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“گلف جائنٹس آئی ایل ٹی 20 کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔
میرا مقصد کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل بنانا اور ایک چیمپئن اسکواڈ تیار کرنا ہے۔”شین بونڈ نے کہا:“ٹیم کے عزائم بالکل واضح ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم بولنگ اٹیک کو مزید مضبوط بنا سکیں گے۔”چیف بزنس آفیسر اڈانی سپورٹس لائن سنجے آدیسرہ نے کہا کہ ہم ان شاندار کرکٹ ماہرین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا تجربہ اور وژن گلف جائنٹس کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔”گلف جائنٹس اسکواڈ:ریٹینڈ: آیاں خان، بلیسنگ مزرابانی، گرہارڈ ایراسمس، جیمز ونس، مارک ایڈرنئی شمولیت: عظمت اللہ عمرزئی، معین علی، رحمان اللہ گربازشامل ہیں ۔