Monday, September 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزپختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کردیے

پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کردیے

پشاور(آئی پی ایس) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں دی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اب تک متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکی ہے۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم صرف 10 دنوں کی محدود مدت میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس اور مضبوط مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پی آر او ٹو مشیر خزانہ انور خان خٹک کے مطابق حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں انجام دیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔