Monday, September 1, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو پانچ سال میں 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان

پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو پانچ سال میں 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بنگلا دیش کے طلبہ کیلئے پاکستان۔بنگلادیش نالج کوریڈور کا آغاز کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیشی طلبہ کو پانچ سال میں 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسکالرشپس میں سے ایک چوتھائی طب کے شعبے میں دیے جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں 100 بنگلادیشی سول سرونٹس کو بھی تربیت دے گا، پاکستان نے پی ٹی اے پی کے تحت اسکالرشپس پانچ سے بڑھا کر پچیس کر دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔