Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانایف بی آر نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق ٹیم کی تشکیل نو کردی، ڈاکٹر نجیب اللہ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم مقرر

ایف بی آر نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق ٹیم کی تشکیل نو کردی، ڈاکٹر نجیب اللہ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)ایف بی آر نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق ٹیم کی تشکیل نو کردی، ڈاکٹر نجیب اللہ کو پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوگئی، ایف بی آر نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق ٹیم کی تشکیل نو کردی۔ایف بی آر کے مطابق ڈاکٹر نجیب اللہ کو پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، ان کا تقرر ان لینڈ ریونیو کے محمد خالد جمیل کی جگہ کیا گیا۔
ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر نجیب اللہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ڈاکٹر نجیب اللہ کا تقرر فوری طور پر تاحکم ثانی کیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ اسٹیئرنگ کمیٹی کو رپورٹ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔