Wednesday, September 3, 2025
ہومپاکستانپاکستان کے 10ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 10ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے 4مختلف علاقوں سے 10 ماحولیاتی نمونوں میں سب سے زیادہ خطرناک ٹائپ 1 پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیچرل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کے ریجنل ریفرینس لیبارٹری نے دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی سے 15 موحولیاتی نمونے حاصل کیے جن میں سے 10نمونوں میں ٹائپ 1 پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جو سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔علاوہ ازیں پولیو مہم کے حوالے سے این ای او سی کا کہنا تھا کہ پولیو مہم یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس مہم میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہونگی۔
واضح رہے کہ یہ مہم 99 اضلاع میں شروع کی جائے گی۔ این ای او سی نے مہم کے حوالے سے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں اور بچوں کی پولیو سے حفاظت کیلئے قچرے ضرور پلائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔