اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا غیر جمہوری رویہ ہے، ایسے اقدامات سیاسی و سماجی ماحول کو مزید کشیدہ کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں ںے حکومت اور اداروں سے سنجیدگی و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک کے حالات پہلے ہی نازک ہیں ان میں مزید بگاڑ پیدا نہ کیا جائے، ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے رویے نہ اپنائے جائیں تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی انتقام ترک کر کے استحکام اور مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے، پاکستانی عوام جمہوری اقدار کے تحفظ کے خواہاں ہیں، سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
سیاسی رہنماوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا غیر جمہوری رویہ ہے، بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔