Monday, September 1, 2025
ہومتعلیمنمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پچیسویں کانووکیشن کا انعقاد

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پچیسویں کانووکیشن کا انعقاد


اسلام آباد:نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پچیسویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا اور سلور جوبلی منائی گئی۔
عبدالسلام خان نے بی ایس ترجمہ و تفہیم ( انگریزی – چینی زبان)میں نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ گولڈ میڈلسٹس میں سب سے زیادہ سی جی پی اے رکھتے ہوئے کانووکیشن کی تقریب میں تقریر بھی کی۔
عبدالسلام خان نے وران تعلیم نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و تفہیم میں بطور ڈیپارٹمنٹ ریپریزنٹیٹو ، سٹوڈنٹس پراکٹر ،پریذیڈنٹ ڈیبیٹنگ سوسائٹی، ممبر لٹریری سوسائٹی کے فرائض سر انجام دیے۔ آپ دوران تعلیم نمل کی جانب سے علامہ اقبال کوئزمقابلہ بین الجامعات مقابلہ بھی جیت چکے ہیں۔ آپ نے دسمبر 2022ء میںچینی تقریری مقابلہ میں بھی اول پوزیشن حاصل کی۔
کانووکیشن کی تقریر میں انہوں نے جہاں نمل کے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا وہاں اپنی والدہ ماجدہ ، بڑے بھائی حماد خان، مرحوم والد محترم شاہد علی خان اور مرحوم ماموں نعیم اللہ خان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا کہنا ہے کہ میری کامیابی دراصل ان ہی کی کامیابی ہے۔ عبدالسلام خان آجکل کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں بطور چینی استاد اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔