Friday, September 5, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پیر کے روز بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور شہری ترقی کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں رہنماں نے اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان “سسٹر سٹی” تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر یقین دلایا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام کے لیے سی ڈی اے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک بنگلہ دیش کو انتہائی قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو اسلام آباد میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری، مون سون بارشوں کے دوران نکاسیِ آب کے نظام، ماحول دوست شجرکاری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جاری پیشرفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے بھی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں جاری شجرکاری مہم میں بنگلہ دیش کی جانب سے خصوصی طور پر حصہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزمکودہرایاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔