Monday, September 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزکوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

کوہاٹ (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقع ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔