اسلام آباد (سب نیوز)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا، 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی گئیں۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظورنہیں کی جائے گی۔
قبل ازیں ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11اگست کو کھولا تھا، جس کے لیے ٹی سی پی کو کل 5 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ایک بولی دہندہ نے معذرت کرلی تھی۔ٹی سی پی کو ٹینڈر میں539 سے 586 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نیگذشتہ مہینے میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔