Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچزنقائص کی بنیاد پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت

ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچزنقائص کی بنیاد پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت

اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کی طرف سے ڈریپ کو آگاہ کئے جانے پر سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز کو نقائص کی بنیاد پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس حوالے سے ڈریپ کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کی طرف سے ڈریپ کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز کو کیپ اور سیل کے نقائص کی وجہ سے واپس اٹھایا جا رہا ہے ، جس کے بعد فوری طور پرگلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کو مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے جن 58بیچز کونقائص کی وجہ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں 7W9V، 7W9W،7W9X، 8L5H، 8R3M، 8L5J،8R4J 8R4G، 8R3N،8R4M،8R4N، 8T5A، 9S5D،9S5B، 9U6F، 9X3E،9U6E، 9X3G، 9X3F، AH9Y،AJ2A، AP2M، AP2N،AP2P، AP2T،AS5B، AS5K، AS5F، AT7M AS5L، C25W، C25X،C37E،C37G،C99F،C58B،CB4N،CB4P،CB4R،CD6T CD6W،CD6V،DL5L،DL5K،DL5M،EE9R،EE9N،DY5U،EE9T،EG2A،FA8M، FA8N، FB9C،FB9D،FB9E،FB9F، FE9X، FF2A شامل ہیں ۔علاوہ ازیں ایماکسل فورٹ 125ایم جی کے جن 111بیچز کواٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ان میں 8U3B، 8T5G، 8T5L، 8U3A، 8U3G، 8U3H، 8W9S، 8W9T، 925W،925Y، 926B،926A 956M، 956R، 966V، 967C، 967F، 967E، 988F، 988H، 988G،9B4P،988K، 9B4M 9B4S ، 9D6K، 9B4T، 9D6M، 9D6P، 9D6T، 9G4N، 9G4P، 9L9N، 9L9M، 9P7R، 9P7S ،9R2V،9R2U،9S4Y،9S5A،AW3A،AW3B و دیگر شامل ہیں ۔اتھارٹی نے متعلقہ اداروں، ہسپتالوں اور فارمیسیز کو ہدایت کی ہے کہ ان بیچ نمبرز کی نشاندہی کرکے فوری واپس بھجوایا جائے تاکہ عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔