Wednesday, September 3, 2025
ہومتازہ ترینبنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بنوں (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں سینٹرل جیل کے قیدی نے پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔بنوں کی سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دل دراز خان نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی

انہوں نے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحان میں حصہ لیا۔دل دراز خان نے 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کئے۔پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1046 نمبر حاصل کئے، دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔