Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانعدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل

عدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل

لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب سوسائٹی میں بحث ہونی چاہیے کہ یہ 9 مئی آخری حربہ تھا، تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو شکست ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔