کوئٹہ (سب نیوز)چیئرپرسن قائمہ کمیٹی کامرس سینیٹر انوشہ رحمان اورچیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کوئٹہ چیمبر میں اہم اجلاس، کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، منسٹری آف انڈسٹری اور فنانس کے افسران اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے ممبران کی شرکت،اجلاس میں پاک ایران تجارت کو درپیش رکاوٹوں پر اعلی سطحی تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور، زمینی راستے سے درآمدات پرکاسٹ ویلیو کا جائزہ لیا جائے، بلوچستان میں روڈمیپ انفراسٹرکچر کی بہتری کی تجاویز، تجارتی معاہدوں کے ذریعے فارماسیوٹیکل اور گارمنٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ۔چیئرپرسن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ بلوچستان کا معاشی استحکام پاکستان کے قومی استحکام کی ضمانت ہے، بارٹر ٹریڈ میکانزم کو موثر بنانے کے لیے دوطرفہ اقدامات ضروری،اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز بلوچستان کی بہتری اور خوشحالی کے لئے خوش آئند ہیں ،تجارتی برادری کی تجاویز پر جلد از جلد عمل درامدکرنیکی ضرورت ہے ۔
چیئرمین خزانہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے ترقی کے مواقع پاکستان کے لئے خوش آئند ہیں ۔ کوئٹہ کے تاجروں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کامرس اور قائمہ کمیٹی فنانس کا مشترکہ اجلاس بلوچستان کے لئے خوش آئند ہے۔