لاہور: سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )زاھد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آج ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرحِ سود کو سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا اعلان کرے۔
زاھد اقبال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹکس کے مطابق مارچ میں شرحِ مہنگائی صرف 0.3 فیصد رہی ہے، اس تناظر میں موجودہ شرحِ سود کاروباری طبقے کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی سے نہ صرف صنعتوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔زاھد اقبال چوھدری نے مزید کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں پالیسی ریٹ کاروبار دوست ہیں، انڈیا میں پالیسی ریٹ 6.0 فیصد، ویت نام میں 3.0 فیصد اور تھائی لینڈ میں 1.75 فیصد ہے، جبکہ پاکستان میں یہ شرح کاروباری طبقے پر بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی کی نظریں آج ہونے والے اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔
اسٹیٹ بینک شرحِ سود سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا اعلان کرے:زاھد اقبال چودھری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔