Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانپنجاب کے تمام پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی عائد

پنجاب کے تمام پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی عائد

لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے شہریوں کو صحت بخش ماحول کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر کے باغات کو نو اسموکنگ زون قرار دے دیا۔
سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، وائپس اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔
پارکس میں مختلف مقامات پر نو اسموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی جبکہ پارک میں موجود عملہ اور اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، تمام پی ایچ اے اتھارٹیز کو دس دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پروہبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال اور فروخت ممنوع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔