اسلام آباد (سب نیوز)پاک،امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک-امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہو گی، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی معاہدہ کی تشکیل سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہو گا۔مزید بتایا کہ مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا دورہ امریکا دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔
پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔