Friday, September 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 2، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

جن سینیٹرز کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے اُن میں روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری، فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد، مرزا محمد آفریدی اور طلحہ محمود شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد تمام نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں حلف اٹھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔