Wednesday, September 3, 2025
ہومپاکستانچولستان میں نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈکی موجودگی کا نیا ریکارڈ قائم

چولستان میں نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈکی موجودگی کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے معروف جنگلی حیات کے فوٹو گرافر سید رضوان محبوب نے چولستان کے صحرا میں گریٹ انڈین بسٹرڈ کی موجودگی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کر دیں،تصاویر میں چھ نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈ دکھائی دے رہے ہیں

سید رضوان محبوب نے اس منظر کو پاکستان میں جنگلی حیات کی نایاب دستاویزات میں سے ایک قرار دیا ہے،20 جولائی 2025 کو لی گئی ان تصاویر میں پہلی مرتبہ پاکستان میں چولستان کے اندر گریٹ انڈین بسٹرڈ کی افزائش نسل سے قبل کے قدرتی مناظر کو بھی محفوظ کیا گیا ہے ،تصاویر میں نر پرندے کا گولر سیک نمایاں طور پر پھولا ہوا دیکھا جا سکتا ہے

گزشتہ برس اسی علاقے میں پانچ بالغ گریٹ انڈین بسٹرڈ اور ایک چوزہ دیکھنے میں آیا تھا،رواں برس چھ پرندوں کی موجودگی نے پاکستان میں اس نایاب پرندے کی ایک محفوظ مگر چھوٹی آبادی کے وجود کی تصدیق کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔