لاہور (سب نیوز)سینیٹ الیکشن میں پنجاب اسمبلی میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار حافظ عبد الکریم نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عبد الکریم نے 243 ووٹ حاصل کیے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن کے امیدوار مہر عبد الستار نے 99ووٹ حاصل کیے، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 345 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے حافظ عبدالکریم کی جیت کا اعلان ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کے اندر مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پولنگ کے دوران مسترد ووٹوں کی تعداد تین رہی، پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام چار بجے تک جاری رہی، نشست پر چارامیدوار مدمقابل تھے۔
سینیٹ الیکشن، پنجاب اسمبلی میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔