Wednesday, September 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری چیلنج کردی گئی

خیبرپختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری چیلنج کردی گئی

پشاور ( آئی پی ایس) خیبرپختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اوراسپیکر نےگورنر ہاؤس میں حلف برداری چیلنج کی،وفاقی حکومت،رجسٹرار پشاورہائیکورٹ، گورنر،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے منتخب ممبران سے حلف لینے سے انکارنہیں کیا۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ اسمبلی اجلاس شروع ہوا،کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا،اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا،ایسے میں گورنر ہاؤس میں حلف ماورائے آئین ہے، آئین کا آرٹیکل 65 ممبران اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینےکا کہتا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل کا کہنا ہےکہ آرٹیکل 255ٹومیں ناقابل عمل،ناممکن کا لفظ لکھا ہے۔چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255ٹو کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں، انتظامی طور پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے۔

درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ وزیراعلیٰ،اسپیکرصوبائی اسمبلی انکارکرے توپھرچیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا، ہمیں سنے بغیر چیف جسٹس نےگورنر کو حلف کیلئے نامزدکیا،وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا۔

دوسری جانب اسپیکر کےپی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط میں گورنر کی جانب سےحلف لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،خط میں بابرسلیم سواتی نےموقف اپنایا کہ آرٹیکل 130 اور 255 کی روشنی میں اسپیکر خود مختار آئینی اتھارٹی ہے۔ گورنر نے حلف لے کر آئینی حدود سے تجاوز کیا۔

اس غیرآئینی مداخلت کیخلاف عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے اس اقدام پر فوری نوٹس لیا جائے۔ معاملہ حلف برداری کانہیں۔ آئینی حدود اور پارلیمانی وقار کے تحفظ کا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔