Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ کے بلا مقابلہ انتخابات کی مخالفت کر دی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ کے بلا مقابلہ انتخابات کی مخالفت کر دی

پشاور(سب نیوز)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ انتخابات کے بلا مقابلہ انتخابات کی مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، سیاسی کمیٹی کے 13 میں سے 11 اراکین نے معاہدے کی مخالفت کر دی۔
سیاسی کمیٹی کے اراکین نے موقف اختیار کیا کہ ہم آسانی کے ساتھ 5 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 11 میں سے 7 سینیٹرز کا آسانی کیساتھ ہم انتخاب کر سکتے ہیں۔سیاسی کمیٹی نے عرفان سلیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر حال میں ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں بعض اراکین نے جے یو آئی کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دی۔
سیاسی کمیٹی کے اراکین نے موقف اختیار کیا کہ جے یو آئی کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی 8 اور جے یو آئی دو نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں سلمان اکرم راجہ آج وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے پشاور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو نے انتخابات سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔