Friday, September 5, 2025
ہوماسلام آبادپاکستان-اوشیانا تعلقات، سیاحت و ماحولیات پر اسلام آباد میں اہم مکالمہ

پاکستان-اوشیانا تعلقات، سیاحت و ماحولیات پر اسلام آباد میں اہم مکالمہ

اسلام آباد(سب نیوز)کونسورشیم فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز (سی اے پی ایس)کے زیرِ اہتمام “پاکستان اور اوشیانا کو جوڑنا” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی ہائبرڈ سیمینار کا انعقاد(آئی ایف کیو) ہوٹل، اسلام آباد میں کیا گیا۔

سیمینار میں پاکستان اور اوشیانا کے ماہرین، سفارتکاروں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت CAPS کے صدر ڈاکٹر خرم اقبال نے کی، جبکہ نظامت عمیر پرویز خان نے انجام دی۔ کلیدی خطاب ڈاکٹر اسیمیلی (فجی نیشنل یونیورسٹی) نے آن لائن دیا، جنہوں نے پاکستان اور فجی کے تاریخی و ثقافتی ربط اور موسمیاتی خطرات پر بات کی۔

سیمینار کے دو اہم سیشنز میں سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تعاون پر گفتگو ہوئی۔پہلے سیشن میں سوات، لوک ورثہ، اور برانڈنگ کے موضوعات پر پیشکشیں ہوئیں، جبکہ پاپوا نیو گنی کی نمائندہ نے آن لائن شمولیت اختیار کی۔دوسرے سیشن میں موسمیاتی خطرات، AI ٹیکنالوجی، اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اختتام پر شرکاء کو شیلڈز پیش کی گئیں، اور CAPS نے پاکستان اور اوشیانا کے درمیان مستقل شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔