Wednesday, September 3, 2025
ہومپاکستانخاتون کی مخصوص نشست کیلئے ٹاس اے این پی نے جیت لیا، شاہدہ وحید رکن صوبائی اسمبلی منتخب

خاتون کی مخصوص نشست کیلئے ٹاس اے این پی نے جیت لیا، شاہدہ وحید رکن صوبائی اسمبلی منتخب

اسلام آباد (سب نیوز)خیبر پختون خوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیاہے ، عوامی نیشنل پارٹی کی شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں ،ایک اور سیٹ ملنے پر اے این پی کے اراکین کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس کیا گیا جو کہ الیکشن کمیشن میں ہوا، ٹاس کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے عمائدین موجود تھے ،ٹاس جیتنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں ، ٹاس جیتنے سے اے این پی کے اراکین کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔