پشاور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبرداری کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد اقلیت کی نشست جمیعت علما اسلام کو دیدی گئی ۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی نشست کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئے ہیں، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی ایک اقلیتی نشست پر ٹاس تھالیکن پارٹی کے بڑوں نے بات جیت کی اور فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی، اقلیت کی نشست جے یو آئی کو دی گئی۔
امیر مقام کا کہناتھا کہ سینٹ الیکشن میں الزامات لگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مشاورت سے سینٹ کی سیٹیں ملے، چھ حکومت اور پانچ اپوزیشن کو ملے یہ بات جیت جاری ہے، ہم اپوزیشن کی طرف سے بات کررہے ہیں، حکومت کا موقف وہ خود دینگے، اگر مشاورت سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن پھر مل کر سینٹ الیکشن لڑے گی، ہم بڑے دل کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیگر پارٹیوں کو دو دو سیٹیں بھی ملے تو کوئی بات نہیں۔
مسلم لیگ ن نے کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبردار، سیٹ جے یو آئی کو مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔