Friday, September 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی کا محفوظ فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی کا محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی نااہلی سے متعلق دو درخواستیں منظور کرلیں۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمشید دستی کے تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہوچکی ہیں، جس بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھی جمشید دستی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد جمشید دستی اب قومی اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔