Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ،اسپتال منتقل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ،اسپتال منتقل

لاہور(سب نیوز)ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ سمندری موٹروے پر پیش آیا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد گورال زخمی ہوگئے۔جج کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کیا گیا جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے ہیڈ انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس گورال کے بیٹے رحمان سعید نے بتایا ہے کہ والد اسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔